لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا میں موٹر سائیکل سوار شہری کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شدیدزخمی ہو گیا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں فیروزپور روڈ پرریسکیو آفس کے قریب مزنگ چونگی کا رہائشی مجاہد ظفر موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔ جس کے نتیجے میں مجاہد ظفر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔