اماراتی شہزادی نے اسلامو فوبیا کو پھیلانے پر بھارتی اینکر کو دہشت گرد قرار دیدیا

Nov 22, 2021


شارجہ (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے بھارتی چینل ’’زی نیوز‘‘ کے اینکر سدھیر چوہدری کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے تقریب کی انتظامیہ پر برس پڑیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے زی نیوز کے اینکر اور چیف ایڈیٹر سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک تقریب میں مدعو کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک دہشت گرد کو کیوں بلایا گیا ہے۔شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی سوشل میڈیا پر اکثر اسلامو فوبک مواد، پوسٹس اور اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والوں پر جرات مندانہ موقف کے لیے جانی جاتی ہیں اور اسلامو فوبیا کے ہی باعث سدھیر چوہدری کی آمد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شارجہ کے شاہی قاسمی خاندان کی شہزادی نے لکھا کہ سدھیر چوہدری اپنے ٹی وی شوز کے ذریعے اسلامو فوبیا کو فروغ دیتے ہیں اور اسلام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہزادی ہند نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کیخلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟

مزیدخبریں