ٹیکنالوجی کی تربیت، ٹیوٹا اور گوگل کے مابین ایم او یو پر دستخط 

لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیوٹا پنجاب کے طلباء کو گوگل ٹیکنالوجیز کے استعمال کی تربیت دینے کیلئے گوگل کیساتھ ایم او یو پر دستخط کی تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔جس پر چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق اور پاکستان میں گوگل پارٹنر ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق نے دستخط کئے۔ سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق ،پال ہیچنگ گوگل آسٹریلیا اور کیڈرک ینگ گوگل ملائیشیاء نے اس تقریب میں آن لائن شرکت کی۔چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہاکہ دنیا کی بہترین ٹیک کمپنیوں سے معاہدے ہمارے طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے شاندار   اقدامات ہیں۔گوگل کیساتھ اپنے طلبہ اور اساتذہ کیلئے تربیت کا یہ معاہدہ بھی انہی اقدامات کا تسلسل ہے اور یہ جاری رہے گا۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیوٹا گوگل اور دوسری ٹاپ ٹیک کمپنیوں کے ساتھ مل کر اپنے طلبہ کو اپ ڈیٹڈ سٹیٹ آف دی آرٹ تربیت کے مواقع فراہم کررہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ٹیک ویلی کے سی ای او نے کہا چیئرپرسن ٹیوٹا کی اپنے طلبہ کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تربیت دینے کیلئے اقدامات اور کوشش قابل تعریف ہے۔ایم او یو کے بعد پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے اداروں میں آئی سی ٹی اور ٹیکنالوجی بیسڈ ٹریننگ پروگرام ترتیب دئیے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...