اپوزیشن کے تمام ڈرامے ناکام ہوچکے ہیں،غلام سرورخان 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سرورخان نے کہاہے کہ اپوزیشن کے تمام ڈرامے ناکام ہوچکے ہیں،حالیہ مشترکہ اجلاس کے دوران تمام حکومتی اتحادیوںنے جس تدبراورفراست کا مظاہرہ کیا،اس کے نتیجہ میںمسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن اپنے منفی مقاصدمیںپوری طرح ناکام ہوچکی ہے،انہوںنے کہاکہ اپوزیشن بہت جلد انتشار کا شکار ہو کر ایک دوسرے کاگریباںپھاڑے گی،انہوںنے کہاکہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،جبکہ پنجاب میںبلدیاتی انتخابات کیلیئے مارچ کے مہینے کاانتخاب کیاجارہاہے،جس کیلیئے آئندہ دوہفتوںکے دوران قانون سازی کوحتمی شکل دینے کیلیئے کاروائی مکمل کرلی جائے گی،ان خیالات کااظہارانہوںنے علاقہ کی معروف شخصیت گجرقوم قبیلہ کے چیف حاجی ملک علی محمدکی بھتیجی کے انتقال پراظہارتعزیت کرنے کے بعدنوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرالحاج سیدچن شاہ کاظمی،اورحاجی راجہ رب نوازگوجرخانی بھی موجود تھے،وفاقی وزیرغلام سرور خان نے مزید کہا کہ علاقہ ٹیکسلاواہ این اے 63کے تمام علاقوں میں رابطہ سڑکوںکی تعمیربجلی اورگیس کی فراہمی کے منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ طالبات کیلیئے نئے سکولوں کے قیام کی منظوری اورعمارتوںکی تعمیرکے لیئے مجموعی طور پر 38 کروڑروپے کی گرانٹ منظورکروائی جا چکی ہے ، اور ٹیکسلامحلہ بنی میںوزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی خصوصی منظوری سے طالبات کے ھائی سکول کے قیام کی عمارت کاموقع پرکام شروع کر دیا گیا ہے ، اور یہ پنجاب میںہماری کاوشوںسے پہلی براہ راست منظوری ہے،انہوںنے مزیدبتایاکہ آئندہ چند دنوں میںاحاطہ عثمان کھٹڑکے قریب طالبات کیلیئے موجود ھائی سکول میںمزیداضافی کمرہ جات کی تعمیراورالگ طالبات کیلیئے انٹرکالج کے منصوبے کاافتتاح کیاجارہاہے۔

ای پیپر دی نیشن