2013ء میں وسیع انتخابی دھاندلی ہوئی  ووٹنگ مشین سے شفافیت ممکن :سرو ر باری

Nov 22, 2021


اسلام آباد (اے پی پی) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے سابق سربراہ سرور باری نے کہا ہے کہ 2013ء انتخابات میں بڑے پیمانے پر گڑ بڑ ہوئی، راتوں رات اعدادوشمار کو تبدیل کیا گیا۔ کئی حلقوں میں ٹرن آئوٹ سو فیصد سے بھی اوپر چلا گیا۔ نشاندہی پر مسلم لیگ ن نے فافن رہنما پر چودہ مقدمات بنائے، ہم نے سٹینڈ لیا لیکن فافن رہنما نے نگراں وزیراعلی نجم سیٹھی سے معافی مانگ کر جان چھڑا لی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے ہی انتخابات میں شفافیت آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روایتی انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال بڑا اقدام ہے۔ اس سے انتخابی عمل شفاف ہو گا اور الیکشن کمشن کو آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کیلئے ابھی سے کام شروع کرنا ہوگا۔ دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فافن کے سابق سربراہ سرور باری نے کہا ہے کہ آئین کے تحت ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سادہ مشین ہے۔ اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔

مزیدخبریں