آئندہ برس پورے امتحانات ہونگے‘ سلیبس مختصر  نہیں ہوگا: شفقت محمو د 


لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے کہا ہے کہ آئندہ سال پورے امتحانات لیے جائیں گے اور سلیبس بھی مختصر نہیں ہوگا۔ آئندہ  سال نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کے سالانہ امتحانات بالترتیب مئی اور جون میں ہوں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کرونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں معاشرتی اور معاشی طور پر نقصان پہنچایا، وہاں تعلیم وتحقیق کے فروغ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن