اسلام آباد، فیصل آباد (خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2018 ء سے مسلسل بحرانوں سے ہی نمٹ رہے ہیں۔ بلاول بتائیں 13 سالوں کے دوران سوائے کرپشن کے سندھ میں کون سی دودھ اورشہد کی نہریں بہائیں ، بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت گیس کے نئے ذخائر اور ٹرمینلزکے لئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ کے عوام لاقانونیت، اندھیر نگری چوپٹ راج، مہنگائی، لوٹ مار پر پیپلز پارٹی سے پناہ مانگ رہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ سردیوں میں روزمرہ امور میں بجلی کے زائد استعمال پر شہریوں کو فی یونٹ ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیاہے کہ میاں نوازشریف ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار میں آتے رہے جس کاسب کو علم ہے۔ اْنہوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ نیا پاکستان ہا ئوسنگ سکیم کے تحت بنکوں کو 224 ارب روپے قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ بنک 90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دے چکے ہیں۔ فیصل آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا ایم وی ایم سے ووٹ چوری نہیں ہونگے۔ نتائج بروقت موصول ہوں گے۔ اب پاکستان کی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔