حکومت نے 3سال ملک کوتباہی وبربادی کے سواکچھ نہیں دیا: حافظ حمداللہ

Nov 22, 2021

اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سلیکٹیڈ امپورٹیڈ،سیاسی خانہ بدوشوں، اورزرخریدسیاسی لوٹوں کاہجوم ہے ناکام حکومت ناکام حکمران ناکام سیاستدان ساڑھے تین سال سے قوم پرمسلط کیاگیاہے مولانافضل الرحمن کی سیاست کے بغیرپاکستان کی سیاست نامکمل ہے حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال میں قوم اورملک کوحکومت نے تباہی بربادی کے سوااکچھ نہیں دیاجھوٹی حکومت کے جھوٹے ترجمانوں جتناجھوٹ بول سکتے ہوبولو پاکستان کی سیاست میں اب سیاسی لوٹوں اورموسمی پرندوںکی کوئی گنجائش نہیں ہے پی ٹی آئی حکومت ایک زہریلی اورمہلک بیماری ہے جوساڑھے تین سال سے ملک اورقوم کولاحق ہے اس جان لیوابیماری سے قوم اورملک کونجات دلانے کابیڑہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مولانافضل الرحمن نے اٹھایاہے مولانافضل الرحمن عمران خان اورانکی پوری ٹیم کیلئے ڈراوناخواب بن چکے ہیںپارلیمنٹ سے باہرہوکربھی پاکستان کی سیاست مولانافضل الرحمن سے شروع ہوتی ہے اورمولاناپرہی ختم ہوتی ہے ۔
 حافظ حمداللہ

مزیدخبریں