موٹر وے پولیس نے دو نو عمر  بچوں کو باحفاظت گھر  پہنچا دیا

Nov 22, 2021

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے گھر سے ناراض ہوکر بھاگے ہوئے دو نو عمر بچوں کو باحفاظت گھر تک پہنچا دیا ،تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ شعیب اور نو سالہ اسماعیل کو موٹروے پولیس  نے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ بعدازاں بچوں کے والد موقع پر پہنچے اور قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بچوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں