راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے جنرل سیکرٹری اقبال خان نے کہا ہے کہ 28 نومبر کو اسلام اباد میںیوتھ مارچ ہو گا، قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں 28 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے یوتھ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی،صدر جے ائی یوتھ ضلع راولپنڈی ملک عمران،جماعت اسلامی کے زونل امراء اور جے ائی یوتھ کے زونل صدور نے تیاریوں کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب شمالی رسل خان بابر،صدر الخدمت فاونڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد اورصدر جے ائی یوتھ پنجاب شمالی اویس اسلم مرزا کے علاوہ ضلعی اوز زونل عہدیداران نے بھی شرکت کی ہے۔اقبال خان نے کہا کہ 28نومبر کو نوجوان وزیر اعظم عمران خان کو ان کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ یاد کروانے کے لیے آ رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا کہ 28نومبر کو یوتھ مارچ اسلام اباد میں شرکت کے لیے راولپنڈی کا قافلہ بعد نماز ظہر گلشن دادن خان شمس اباد مری روڈ راولپنڈی سے روانہ ہو گا۔
28 نومبر کو اسلام اباد میںیوتھ مارچ ہو گا، اقبال خان
Nov 22, 2021