چینی شہر عالمی یوم اطفال کے موقع پر نیلے رنگ سے روشن  ہو گئے

Nov 22, 2021

بیجنگ(شِنہوا)چین کے کل 23 شہروں نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر مشہور عمارتوں اور یادگاروں کو نیلے رنگ سے روشن کیا جن میں عظیم دیوار  چین کا ایک حصہ بھی شامل ہے۔یونیسیف کے زیر اہتمام  منائے جانے والی  اس تقریب  کو نوول کرونا وائرس  کی وجہ سے براہ راست نشر کیا گیا اور اس نے معاشرے سے بطور مجموعی لڑکیوں اور لڑکوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور شرکت کے حقوق کے لیے متحد ہونے کی در خواست کی ہے۔چین میں یونیسیف کی نمائندہ سنتھیا میک کیفری نے کہا ہے کہ عالمی یوم اطفال پر ہم بچوں کے لیے ہونے والی پیشرفت کو تسلیم کرنے اور ہر بچے کے حقوق کا ادراک کرنے کے لیے اس سے بڑھ کر کام کرنے بارے متحد ہیں۔لائیو اسٹریم کی جا نے والی اس تقریب  کے دوران یونیسیف کے نوجوانوں کے دو نئے وکلا کا اعلان کیا گیا  جن میں  بصری معذوری کا  شکار 20 سالہ ڑا چھن شامل ہے۔
 عالمی یوم اطفال

مزیدخبریں