خالصتان کیلئے برطانوی کائونٹی لپسٹرز‘ ڈربی میں ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ‘ ووٹنگ 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) خالصتان کے قیام  کیلئے برطانیہ کی لپسٹرز کاؤنٹی اور ڈربی میں ریفرنڈم کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ سکھ رہنما پرم جیت سنگھ کے مطابق پنجاب کی آزادی پر مہر لگانے کیلئے ہزاروں سکھوں نے ووٹ ڈالا ہے۔ ڈاکٹر بی ایس سندھو نے کہا کہ ریفرنڈم کروا کر کئی ممالک نے آزادی حاصل کی ہے۔ جونا گڑھ بھی ریفرنڈم کے ذریعے بھارت کا حصہ بنا تھا۔ ووٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت سکھوں کی حق کی آواز کو زیادہ دیر نہیں دبا سکتا۔ پنجاب میں رہنے والے تمام مذہب کے لوگ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔ سکھوں کی آزادی کا خواب جلد پورا ہوگا۔
خالصتان

ای پیپر دی نیشن