چھوٹے تاجروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی:خواجہ سلیمان 


ملتان (  نمائندہ خصوصی ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مر کزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر قریشی، اکبر روڈ چوک شہیداں کے صدر شیخ محمد شفیق نے کہا ہے کہ ڈالر کی اُونچی اُڑان اور روپے کی بے قدری اور آئے روز اشیائے ضروریہ، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ۔ آج چھوٹے تاجروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے تو عام محنت کش غریب شہری کی کیا حالت ہو گی ۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر فی الفور قابو پائے اور یوٹیلیٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سو فی صد کمی کا اعلان کرے تاکہ غریب آدمی کو ریلیف مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن