کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لا لا یوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خاکروبوں کو فوری طورپرتنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اورتنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خاکروبوں کی تنخواہیں انتہائی قلیل ہونے کے باعث انہیں اپنے گھرچلانے میں شدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیربلدیات کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خاکروبوں کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کو یقینی بنائے اورانہیں دیگر مراعات دی جائیں ۔