کوٹ ادو(خبر نگار) محنت کش کی 14سالہ بیٹی دل کے عارضہ میں مبتلا‘علاج کی اپیل تفصیل کے مطابق کوٹ ادو سینما روڈ وارڈ نمبر1کے رہائشی الیکٹریشن سید مجاہد حسین شاہ کی 14 سالہ بیٹی نہم کلاس کی طالبہ دعا فاطمہ2سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہے،مزدور والد2 سال سے بیٹی کا مختلف ہسپتالوں سے علاج کرانے کے بعد پولی کلینک اسلام آباد پہنچ گیا ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کا کا مشورہ دے دیا،جرمن سے ہونے والیٹرانسپلانٹ کا خرچ ایک کروڑ سن کرمجبور والدین کسی مسیحا کے منتظرہیں،بچی کے والد مجاہد حسین شاہ نے بتایا کہ علاج مہنگا ہے وہ پہلے ہی مفلسی میں زندگی گزار رہے ہیں،جو جمع پونجی تھی علاج پر لگا چکے ہیں بچی کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ دعا فاطمہ نویں کلاس کی سٹوڈنٹ ہے اور پڑھنے کا شوق رکھتی ہے،کوئی مسیحا اس کی بیٹی کا علاج کرادے،انہوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلی اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے مخیر حضرات اس نمبر03447088186پر رابطہ کرسکتے ہیں۔