محرومیوں میں ڈوبے علاقے میں ترقیا تی کا م تر جیح ہیں: ابراہیم خان

شجاع آباد(نمائند ہ نوائے وقت )ایم این اے ابراہیم خان ‘ عمران شوکت ، عرفان شوکت کی آمدپرشاندار استقبال اور جگہ جگہ پر گل پاشی کی گئی ۔ خواجہ حسین احمد ، خواجہ وقاص ، خواجہ ہا شم ، خواجہ مد نی ، نے پھولوں کے پیتاں نچھاور کیں ابراہیم خان ہمراہ عرفان شوکت نے شاہرائے شفیق الر حمن ، کارپیٹ جلالپور روڈ کا افتتاح کیا۔ بنگالہ موڑ ، حسن آباد ، پیر غائب سٹاپ پر رانا  افتخار نو ن ، حاجی مظہر ، خواجہ مدثر ، عمران آزاد و دیگر نے بھر پور استقبال کیا ابراہیم خان نے کئی ترقیا تی منصوبوں کا افتتا ح کیا اس مو قع پر ابراہیم خان نے کہا کہ محرومیوں میں ڈوبے ہوئے علاقے میں ترقیا تی کا م کرانا میر ی اولین تر جیح ہے ۔عوام کی خد مت میر ی عبادت ہے بستی ملوک روڈ کا کا م چند دنوں میں شروع ہو جا ئے گا۔

ای پیپر دی نیشن