ڈیر ہ مراد جمالی (نامہ نگار )ڈیر ہ مراد جمالی میں محکمہ پی ایچ ای کی نا قص کا ر کر دگی کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، کئی بار پی ایچ ای کے حکام کوآگاہ کرنے کے باوجود پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے شہر میں مختلف علاقوں میں پی ایچ ای کی لائینں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی ہیںڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد سے مسلے کے حل کیلئے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ ، عوامی مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو شہری ایکشن کمیٹی بھرپوراحتجاج کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے کیا ۔
پینے کے پانی کامسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کریں گے :رحمت اللہ بنگلزئی
Nov 22, 2021