علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) علی پورچٹھہ سے گوجرانوالہ لاہور اور راولپنڈی جانے والی بسوں اور ویگنوں کے عملے نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا گوجرانوالہ کا کرایہ جو کہ ستر روپے ہے سو روپیہ اسی طرح لاہور کا کرایہ230 کی بجائے تین سو روپے جبکہ پنڈی کا کرایہ750 روپے وصول کیا جا رہا ہے اگر کوئی احتجاج کرے تو کنڈکٹر بدتمیزی کر کے اسے راستے اتار دیتے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے اور متعلقہ اداروں کے افسر خاموش ہیں اور کوئی چیکنگ نہیں کی جارہی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ کا سدباب کیا جائے۔