گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) قطب ربانی ‘ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ 1092 عیسوی470 ھ گیلان صوبہ کے چھوٹے سے گائوں میں نیک و صالح گھرانے میں یکم رمضان کو پیدا ہو ئے اس سال رمضان المبارک کی آمد کا چاند طلوع ہونے کے بارے میں مصدقہ اطلاعات نہیں تھیں خلق خدا اکٹھی ہوکر غوث اعظم ؒ کی والدہ کے گھر کے دروازے پر حاضر ہو ئی اور عرض کیاکہ آج پہلا روزہ ہے یا نہیں آپ کی والدہ نے فرمایا کہ میرے لعل نے آج سحری کے بعدسے میرا دودھ نہیں پیا - لہذا آج روزہ ہے ایک دفعہ آپ رات کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امام احمد بن حنبل ؒ کے مزار کی زیارت کے لئے تشریف لے جا رہے تھے کہ رات کا گہرا اندھیرا چھا گیا حضرت غوث اعظمؒ سب سے آگے تھے آپ نے اپنی شہادت کی انگلی بلند کی وہ مثل ٹارچ روشن ہو گئی اس کی روشنی میں طویل سفر کرکے مزار امامؒ پر حاضری دی۔ان خیالات کا ا ظہار پرنسپل جی ایم پبلک ہائی سکول پیر رانا غلام مصطفی چشتی نے جامع مسجد گلزار مدینہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں عبدالعزیز بھٹی مدنی ایڈووکیٹ ‘ سید تاج محمد انجم شاہ مدنی ‘ محمداسلم شاہ مدنی مبارک علی شاہ مدنی‘ صاحبزادہ پیر فدا حسین مجددی‘ قاری محمدامین مجددی‘ محمد امین چشتی و دیگر موجود تھے ۔