ناممکن کا لفظ تحریک انصاف کی ڈکشنری میں نہیں : اسلم شیروانی  

Nov 22, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے حکومتی وژن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ناممکن کا لفظ تحریک انصاف کی ڈکشنری میں نہیں ، داخلی اور خارجی مثبت پالیسیوں کو ترجیح دی گئی ہے جس سے بیرونی ڈکٹیشن پر قومی سیاسی و عسکری قیادت پر بے بنیاد الزامات لگانے والے کرپٹ و سزا یافتہ سیاستدان بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہے، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ بے لاگ احتساب کا اصولی موقف رد نہیں ہوگا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ناکام کوششیں کرنیوالے اپوزیشن رہنما اب ملک و قوم کے خلاف نہایت گھنائونا کھیل کھیلنے لگے ہیں جنہیں لگام ڈالی جائے گی پوری قوم موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کی پشت پر کھڑی ہے خود نواز لیگ کے لوگ نواز شریف کے بیانیہ کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ میں شامل ہورہے ہیں جن کی تعداد میں تیزی سے ہوتا اضافہ نواز لیگ میں جاری ٹوٹ پھوٹ کا ثبوت ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کوخود انحصاری کی منزل پر گامزن کرنے کیلئے معیشت میں انقلابی اصلاحات کر رہے ہیں اپوزیشن مہنگائی پر سیاست کر رہی ہے۔ 

مزیدخبریں