شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے ناکامی کا شکار ہو رہے ہیں کلبھوشن کے معاملے پر اپوزیشن جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے جعلی ووٹنگ اور دھاندلی کا خاتمہ ہو گا معاشی ترقی جلد پاکستان کا مقدر بنے گی، حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہوار ہوئی ہے، پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جس کے عوام نے بڑے کٹھن دن دیکھے ہیں اب خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی، پاکستان کا بیانیہ دہشت گردی کے خلاف جس طرح تمام طبقات نے شرانگیزی کے خلاف متحد ہو کر سماج دشمن عناصر کے خلاف قومی سکیورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط کئے اسی طرح اب منی لانڈرنگ کے خلاف بھی قوم کو قومی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، اپنے ایک بیان میں خالد محمودنے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری کاوشوں کا مقصد ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے جس سے ان کی نام نہاد حب الوطنی اور جمہوریت پسندی کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے، پاکستانی فوج پاکستان کی سلامتی، خود مختاری، قومی آزادی کی ضامن ہے ان کے خلاف منظم طریقہ سے ہونے والے پراپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کا خاتمہ ہو گا: خالد محمود
Nov 22, 2021