گنا 248روپے فی من پنجاب سندھ بارڈر پر پاپندی ختم کیں کمشنر کے وعدے 

Nov 22, 2021

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)کین کمشنر پنجاب زمان وٹو نے رحیم یار خان کے دورہ کے موقع پر مختلف شوگر ملز کے اچانک دورہ کرتے ہوئے کاشت کاروں سے مسائل درافت کئے،انہوں شوگر ملز کی طرف سے کاشت کاروں کو سی پی کے اجراء بارے معلومات حاصل کی ، زمان وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز اور کاشت کار لازم ملزوم ہیں،شوگر مل اور کاشت کاروں کے درمیان مضبوط رشتہ ہونا چاہیے اور دونوں فریقین میں جب تک اعتماد کی فضا بحال نہیں ہوتی مسائل حل نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر، وزن اور ادائیگی میں غیر قانونی کٹوتی پر کسی بھی صورت قبول نہیں ، شوگر ملز گنے کی وصولی کی با ضابطہ رسید جاری کرنے کی پابند ہوگی۔ گنے کے واجبات کاشتکار کے اکاؤنٹ میں بھیجے جائیں گے۔ کنڈہ جات پر شوگر مل کے ایجنٹ مل کی باضابطہ رسید جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔ شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو کچی رسید جاری کرنا جرم ہو گا۔  واجبات کی وصولی بذریعہ لینڈ ریونیو ایکٹ کی جا سکے گی، کاشتکاروں کے واجبات نہ کرنے پر مل مالک گرفتار اور مل کی قرقی کی جا سکے گی۔ ڈپٹی کمشنرز بطور ایڈیشنل کین کمشنر گرفتاری اور قرقی کے احکامات پر عمل درآمد کی پابند ہوں گے۔
وعدے 

مزیدخبریں