پنجاب میں اسموگ کا مسئلہ، 7دن میں 225 مقدمات درج، 153 افراد گرفتار

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایک ہفتے کے دوران 225 مقدمات درج کر کے 153 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پیر کو ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں۔رواں سال اب تک آلودگی پھیلانے پر 2 ہزار 217 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 294 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ اسموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...