مسجد الحرام کے 6 نئے میناروں کی تیاری کا کام جاری

سعودی عرب کی صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہاہے کہ صحن مطاف کے زیرتعمیر حصے کا کام 90 فی صد مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے دوران 6 نئے مینار تعمیر کیے جا رہے ہیں۔سعودی اخبار کے مطابق ایجنسی فار پراجیکٹس اینڈ انجینئرنگ سٹڈیز نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی شدت، عمرہ اور نماز کے لیے معطلی، نمازیوں کی تعداد کو محدو کرنے کے عرصے کے دوران جنرل ایڈمنسٹریشن نے تیسری سعودی توسیع میں اپنا کام تیز کر دیا تھا۔ڈپٹی جنرل صدر برائے پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ سٹڈیز انجینئر محمد الوقدانی نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں،باب ملک عبدالعزیز کے دو میناروں میں تعمیراتی کام 88.5 فی صد مکمل ہوچکا ہے۔ فنشنگ ورکس (ماربل کے کالم، سجاوٹ اور دیواروں) 98 فی صد 100 اور چھتوں کی تنصیب 100 فی صد مکمل ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن