دنیا بھر میں موٹاپے سے بچاﺅ کا عالمی دن 26نومبر کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موٹاپے سے بچاﺅ کا عالمی دن 26نومبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدانسانی زندگی میں جسمانی موٹاپے سے نقصانات کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔طبی ماہرین کے مطابق موٹاپے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسی مہلک بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔موٹاپے کی وجہ سے ریڑھ اور گردن کے مہرے بھی کمزور ہوجاتے ہیں جبکہ کولیسٹرول کی زیادتی کے باعث پتے میں پتھر کا بننا بھی موٹاپے کے نقصانات میں سے ہے۔ماہرین نے کہاکہ موٹاپے سے شوگر کا مرض لاحق ہونے بھی خطرہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موٹاپا انسولین کی پیداوار کم کردیتا ہے جس کی وجہ سے شوگر ہو جاتی ہے۔ماہرین نے بتایا کہ روزانہ واک معمول بنانے، فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب اور سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن