واٹس ایپ نے اپنی سروس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم کرنے کے لیے لاک کا فیچر متعارف کروایا ہوا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر اپنے فنگر پرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے یا آئی فون پر ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کے ساتھ ایپ کو ان لاک کرسکتے ہیں۔اب واٹس ایپ کی جانب سے اس سیکیورٹی فیچر کو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر لانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق، میسجنگ پلیٹ فارم ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو کہ صارفین کے لیے پاس ورڈ ترتیب دے کر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ کو محفوظ رکھنے میں مدد دے گا۔
واٹس ایپ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ
Nov 22, 2022 | 00:07