جماعت اسلامی معیشت کو سود سے پاک کرنے میں کامیاب ہوگی:امیرالعظیم 

Nov 22, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مختلف شعبوں کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ناظمین شعبہ جات نے 4 ماہ کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کی سودی معیشت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کے امور بھی زیر بحث آئے۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی معیشت کو سود سے پاک کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگی۔ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں ’’یوم انسداد سود‘‘ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ سود کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر ملک میں ترقی، امن اور خوشحالی ممکن نہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی بڑی وجہ سودی معیشت ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں سود سے پاک معیشت کا روڈ میپ دیں۔

مزیدخبریں