لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اس میں کا برا چاہنے والے تباہ ہو جائں گے۔ یہ ملک قیامت تک قائم رہے گا۔ مشائخ عظام نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تکمیل پاکستان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہینگے۔ تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ نے عظیم الشان جدوجہد کی اور قائداعظم کی قیادت میں مسلمانوں کیلئے ایک الگ ملک کا حصول یقین بنایا۔ آج بھی مشائخ اتحادات اور ملک کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ بدقسمتی سے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہ ہو سکا جو ملک کے تمام مسائل کا حل ہے۔ 75 برس بعد سودی نظام کے خلاف فیصلہ ہوا ہے اس پر فوری عمل ہونا چاہئے۔ سودی معیشت کے خاتمے سے ملک میں برکت آئیگی۔