صوبائی وزیر کا دارالامان ، صنعت زار جھنگ کا دورہ ،انتظامات پراطمینان

Nov 22, 2022


لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر غضنفر سوشل ویلفیئرعباس چھینہ نے دارالامان اور صنعت زار جھنگ کا اچانک دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے دارالامان میں مقیم خواتین کے مسائل دریافت کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے دارالامان میں صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دارالامان میںمسائل کی شکار خواتین کو بلا معاوضہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ دارالامان میں مقیم خواتین کو قانونی، نفسیاتی مدد اور علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔غضنفر عباس چھینہ نے ضلعی ایڈوایز ری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔ یتیم خانہ اور دارالامان میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،چیئرمین ایڈوائزر کمیٹی محتشم وحید شیخ، وائس چیئرمین مہر آصف، سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثمرہ رباب اور دیگر افسران موجود تھے۔

مزیدخبریں