آباد دھرنے کیلئے درخواست ،فیس سیونگ کے سوا کچھ نہیں:حسن مرتضیٰ 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم خان صاحب کا مطالبہ تسلیم کرتے ہیں ،الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں سید حسن مرتضی نے کہا کہ جس کا لانگ مارچ ایک سے دوسرے شہر میں مارا مارا پھرتا ہو اس کا کیا مستقبل؟۔ آپ دھرنا دیں یا دھرنی،آپ کے کرتوں کی کرنی آپ کو ملے گی۔ فیض آباد دھرنے کیلئے درخواست ،فیس سیونگ کے سوا کچھ نہیں۔آگے کا سوچنے والا’’ آگے دوڑ پیچھے چھوڑ‘‘کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ عوام کی طاقت کا دعویٰ کرنے والا روزانہ نیوٹرلز کے پاؤں پکڑتا ہے۔صدر علوی کے بوڑھے کندھوں پر چڑھ کر نیازی دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب نہ دیکھے۔ گھڑی چوری پر شرمندگی کی بجائے اپنا دفاع کرنے والا روزہ گندہ ہوتا ہے۔عدالتی فیصلہ بھی آپ کو گھڑی چور ہی ثابت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن