مولانا عبد المالک نے  مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پرتعزیت

Nov 22, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)رابط المدارس پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا عبد المالک نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر پورا ملک سوگوار ہے اور خصوصی طور پر مدارس کیلئے یہ ایک بڑا سانحہ ہے۔ وہ جلیل القدر اور عظیم المرتبہ عالم دین تھے۔

مزیدخبریں