لاہور (نیوز رپورٹر ) پنجاب اسمبلی کے چیف سکیورٹی آفیسر سردار اکبر ناصر کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ انہیں ڈیپال پور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں معززین علاقہ پنجاب اسمبلی کے سٹاف،ارکان اسمبلی اور احباب نے شرکت کی۔ سردار اکبر ناصر کی والدہ کے انتقال پر سکیورٹی آفیسر محمد سلیم بھٹی، حاجی محمد ہاشم علی، جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عاشق حسین اور کانسٹیبل نعمان حیدر کھرل نے اظہار تعزیت کیا۔اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی۔
چیف سکیورٹی افسرسردار اکبر ناصر کی والدہ کی نمازہ ادا،ارکان پنجاب اسمبلی ومعززین علاقہ کی تعزیت
Nov 22, 2022