ایکسائز، ٹیکسیشن پنجاب:گاڑیوں کی بائیومیٹرک ٹرانسفر میں 2 ماہ کی رعایت 


لاہور(نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈنارکوٹیکس کنٹرول پنجاب نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک ٹرانسفر میں 2 ماہ کی رعایت دیدی ہے اور اس سلسلے میںسیکرٹری ایکسائز پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ترجمان محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق بائیومیٹرک ٹرانسفر کی رعایت صرف ہارڈشپ کیسزکیلئے دی گئی ہے۔ ہارڈشپ کیسز کے رولز تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔باقی ٹرانسفر معمول کے مطابق بائیومیٹرک طریقے سے ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن