لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ عمران ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے،جس کے پلے کچھ نہیں۔ وہ سرپرائز نہیں دے سکتا۔وہ پاکستان میں جمہوریت ختم کر کے غیر آئینی کام کرانا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اسلم گل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس بھر پور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔لاہور میں آتشبازی کا مظاہرہ،ڈھول ڈھمکا اور میلہ لگے گااور مرکزی قیادت میں سے کسی کو مدعو کریں گے۔پہلے یوم تاسیس مرکزی سطح پر ہوتا تھا اس مرتبہ ضلعی اور ڈویژنل سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو 73کا متفقہ آئین اور عوام کو ووٹ کا حق دیا۔اس پارٹی کا ماضی ساری دنیا کے سامنے گواہ ہے۔ہم کسی ڈکٹیٹر،اور مارشل لاء کو برداشت نہیں کرتے۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب میں اسلم گل نے کہا کہ عمران معیشت برباد کر کے اس ملک میں مہنگائی کا سیلاب لایا۔عمرانی ٹولے کی بربادی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ختم کرنے کی کوشش کی۔ نام نہاد عمران کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے۔
عمران خان مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے،سرپرائز نہیں دے سکتا: اسلم گل
Nov 22, 2022