کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کا بل میں دھماکے میں 2، ٹریفک حادثہ میں 5 افراد مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ قندھار میں ادویات کا معیار اور اس میں شامل اجزاء کے تجزیئے کیلئے بڑی لیبارٹری قائم کی جائے گی۔ قندھار پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈاکٹر عبدالمنان نادری نے کہا عمارت کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی۔ اس وقت ادویات کے معیار کا تعین کرنے کیلئے قندھار سے دارالحکومت کابل بھیجا جا رہا ہے۔ ادھر صوبہ بغلان کے شہر پل خمری کے علاقے ششصد کوٹی میں کار دریا میں گرنے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ حادثہ پیر کی صبح ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پیش آیا۔
کابل: دھماکہ 2، بغلان، کار نہر میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
Nov 22, 2022