میں ملوث منظم گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت 


لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثرنے ڈویژنل ایس پیز کوگداگری میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گداگروں کے منظم گروہ کو پکڑنے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کریں۔ معذوری کا روپ دھارنے والے بہروپیوں کو گرفت میں لیں۔ افضال احمد کوثر نے بتایا کہ رواں سال گداگری ایکٹ کے تحت 3885مقدمات درج کر کے 3943پیشہ ور بھکاری گرفتارکئے گئے۔جن میں 3780مرد جبکہ150خواتین گداگرشامل ہیں۔ گداگری میں ملوث 13سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثرنے انسداد پتنگ بازی کے حوالے سے ڈیژنل ایس پیز کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ پتنگ بازی کے لئے پسندیدہ علاقوں کی نشاندہی کرنے اور داخلی و خارجی راستوں پر ای پولیس ایپ کے ذریعے پتنگ سازی میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کا فیصلہ کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اِنٹری پوائنٹس پر پتنگ بازی کے خام مال کی ترسیل روکنے کے لیے خصوصی اقدامات اْٹھانے کی ہدایت کر دی۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ فروخت کنند گان کا ریکارڈ مرتب کر کے اْن کی مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔ پتنگ بازی کے خلاف آگہی مہم میں سکول و کالجوں کے بچوں کو شامل کیا جائے گا۔نوجوان نسل کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پتنگ بازی کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات اْٹھائیں جائیں۔تمام ایس پیز 3یوم کے اندر انسداد پتنگ بازی کے حوالے سے اْٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن