لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ جب عمران خان کے خلا ف ہم عدم اعتماد کی تحریک لا رہے تھے تواس وقت اس شخص کو قبل از وقت اسمبلیاں توڑکر الیکشن کروانے کا خیال کیوں نہ آیا۔ اس وقت تو یہ شخص رات 12 بجے تک بھی ایوان وزیر اعظم چھوڑنے کیلئے تیار نہ تھا اگر اس شخص کو اپنی پاپولیریٹی کا اتنا ہی زوعم ہے تواس نے اس وقت نئے انتخابات کا اعلان کیوں نہ کیا۔مشورہ ہے کہ صبر کرو اور 2023کاانتظار کرو ۔
عمران خان کوعدم اعتماد کے وقت اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کا خیال کیوں نہ آیا:اشر ف بھٹی
Nov 22, 2022