راولپنڈی (اکمل شہزادسے )جڑواں شہروں کے ہسپتالوں سے بائیو میڈیکل ویسٹ کباڑ خانوں میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ہسپتالوں کا عملہ اورکباڑ خانے کے مالک ملی بھگت کر کے ہسپتالوں سے استعمال شدہ میٹریل جمع کرکے مختلف فیکٹریوں کوسپلائی کرتے ہیں جن کے ذریعے پلاسٹک کے برتن اور دیگر اشیاء تیار کی جاتی ہیںجو مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں اسی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں بائیومیڈیکل کو ویسٹ کرنے کیلئے ایک الگ شعبہ بنایا گیا ہے جو استعمال شدہ اشیاء کو ضائع کرتے ہیں ، ہسپتالوں میں مبینہ ملی بھگت سے سامان کو ضائع کرنے سے قبل ہی فروخت کردیا جاتا ہے جو پہلے پیرودہائی کے علاقے میں کباڑ خانوں پرفروخت ہوتا ہے اس کے بعد مختلف پلاسٹک سے مختلف اشیاء تیار کرنے والی فیکٹریوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے ، چند روز قبل بھی محکمہ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کئی من بائیو میڈیکل ویسٹ قبضے میں لیکر تلف کیا گیا ، کباڑ خانوں کیخلاف کارروائی کی بجائے ہسپتالوں میں بائیو میڈیکل ویسٹ کو فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ ان اشیاء کے ذریعے تیارہونے والی مضر صحت اشیاء مارکیٹ میں فروخت نہ ہو سکیں۔