اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ امور نے وفاقی نظامت تعلیمات(ایف ڈی ای )کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز فوری نمٹانے کی ہدایات کر دی ہیں ،ای ایس ٹی اور ایس ای ٹی اساتذہ اور ٹائم سکیل پروموشنز کے کیسز فوری طور پر طلب کیے گئے ہیں اس حوالے سے سیکشن آفیسر پروموشن کو ہدایت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان ،پرنسپل ایسوسی ایشن کے صدر فضل مولیٰ اور منصور شاہ نے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری وسیم اجمل سے ملاقات کی،ملاقات میں اساتذہ کی ترقیوں اور ہائیرنگ سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا ،ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ ترقیوں سے متعلق تما م معاملات کو جلد از جلد نمٹا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گریڈ14کے ای ایس ٹی اساتذہ کی ایس ای ٹی گریڈ16اورگریڈ16کے ایس ای ٹی اساتذہ کی ایس ایس ٹی گریڈ 17میں ترقی کے کیسز وزارت کو موصول ہو چکے ہیں ان کیسز کو جلد از جلد نمٹا یا جائے گا کوئی کیس پینڈنگ نہیں رہے گا۔