لندن (نوائے وقت رپورٹ ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہو گئی۔ لندن برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہا۔گیس کی قیمت پانچ فیصد اضافے سے 6 ڈالر 60 سینٹ فی یونٹ پر موجود رہی۔ سعودی عرب اور دوسرے اوپیک ملکوں نے تیل کی عالمی پیداوار بڑھانے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔امریکا پہلے ہی تیل کی قیمت بڑھنے پر پریشان ہے اور تیل کی عالمی پیداوار میں اضافہ چاہتا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی
Nov 22, 2022