اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ اور اظہار تعزیت کیا ،صدر مملکت نے شہید نائیک تاج محمد اور لانس نائیک امتیاز احمد کے اہلِ خانہ سے اظہار افسوس کیا،دونوں 15 نومبر کو ضلع باجوڑکے علاقے ہلال خیل کے حملے میں شہید ہوئے،صدر مملکت نے شہداء کے والدین سے بات کی،صدر مملکت نے کہا کہ آپ کے بیٹے کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، قوم وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، خدا ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے، ملک میں دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کو ششیں جاری رہیں گی۔
صدر کاشہید نائیک تاج محمد،لانس نائیک امتیاز احمد کے اہلِ خانہ سے اظہار افسوس
Nov 22, 2022