کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربنک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 49 پیسے بڑھ کر 223 روپے 66 پیسے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 231 روپے کا ہوگیا ہے۔ جمعے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار 888 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالرکم ہوکر 1740 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز ملا جلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 42761 پر بند ہوا، بازار میں 13 کروڑ 29 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.57 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہوکر 6823 ارب روپے ہے۔
ڈالر ڈیڑھ‘ سونا 400 روپے تولہ مہنگا‘ سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان
Nov 22, 2022