اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملہ کے ملزم رانا تنویر کی رہائی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق و پنجاب کی دائر اپیلیں خارج قرار دیتے ہوئے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت کو بتایا کہ رانا تنویر کی عمر قید کی سزا پوری ہو چکی ہے،سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا ہے،عمر قید کی مدت 14 سال ہے،میرے موکل کو جیل میں قید کئے تقریبا 20 سال ہو چکے ہیں۔رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی،رانا تنویر حسین کو 31 دسمبر 2003 کو پنڈی حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا،سپریم کورٹ نے رہائی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے وفاق پنجاب کی اپیلیں خارج کردی ہیں۔۔