لندن+اسلام آباد (عارف چودھری +نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار ) نواز شریف، مریم نواز ان کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق اگلے دس روز میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی۔ نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التواء تھی۔ ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی۔ مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔ برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کر دی تھی۔ نواز شریف نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔