توشہ خانہ کیس ، عمران کیخلاف فوجداری ریفرنس کی آج سماعت 

اسلام آباد (وقائع نگار) عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں  فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہو گیا ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران کو  آج کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کیس کی سماعت کریں گے۔ الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا۔ ٹرائل کورٹ عمران پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے گی۔ الیکشن کمشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں  عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔ وکیل نے عمران کی  طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ گولیاں لگنے کے باعث عمران خان شدید بیمار ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ایک روزہ استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی مقدمہ اخراج کی درخواست میں وکیل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ٹرائل شروع ہو گیا ہے، چالان جمع ہوگیا ہے، کیا چارج فریم ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...