موٹروے کرپشن: ڈپٹی کمشنر کا مزید ریمانڈ، کیش گاڑیوں میں  بھر کر  گھر پہنچایا: ڈرائیور 

Nov 22, 2022


سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے زیرحراست ڈرائیور نے ہم انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزم ڈرائیور کے مطابق کیش ساہیوال کے گاؤں میردار میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے  گھر  3 گاڑیوں میں کارٹن میں بھر کے پولیس گارڈز کی حفاظت میں منتقل کیا۔ اینٹی کرپشن پولیس  کے مطابق ڈرائیور کے انکشاف کے بعد ڈی سی کے مزید 2 پولیس گارڈز کو حراست میں لے لیا ہے۔ پیر کو سماعت کے بعد اینٹی کرپشن عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسسٹنٹ منیجر سندھ بنک تابش شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی۔ایم 6 موٹروے منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں زیرحراست ڈپٹی کمشنر کے پرنسپل آفیسر اکاؤنٹنٹ، گارڈز اور ڈرائیور سمیت 6 افراد سے تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں