خادم رضوی کی عرس تقریبات ختم‘ بابا علامہ  کی تعلیمات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: سعد


لاہور (خصوصی نامہ نگار) علامہ خادم حسین رضوی کے تین روزہ عرس کی تقریبات ملک و قوم، شہدائے ختم نبوت و پاکستان اور ملکی ترقی و خو شحالی کی دعا کے ساتھ ختم ہوگئی ہیں۔ عرس کے تیسرے روز امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی، صاحبزادہ انس حسین رضوی، اراکین مجلس شوریٰ سمیت، نامور علماء کرام نے خطابات کیے، عرس کی تقریب میں ہزارروں کارکنان اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ بابا جی ہمیں جو بتا کرگئے اس سے ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے نہ ہٹیں گے۔کراچی میں نمائش ہوئی اور کہا گیا کہ ہتھیار امن کیلئے ہیں، آپ ایک بار یہ کہہ کر تو دیکھ لو ہتھیار حضورؐکی عزت و ناموس کیلئے ہیں تو پوری دنیا کی طاقتیں آپ کے قدموں میں ہونگی۔ بابا جی امیر المجاہدین کو سمجھنے کیلئے صدیاں چاہیے، سعد رضو ی نے کہاکہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو خطرہ، ہم ان کو بتاتے چلیں کہ ہمارا ایٹمی اثاثہ لبیک یارسولؐ کا نعرہ ہے۔ اس موقع پر پیر سید ظہیر الحسن شاہ، صاحبزادہ انس حسین رضوی، علامہ شفیق امینی اور علامہ غلام غوث بغدادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان کی تاریخ میں کو ئی ایسی سیاسی پا رٹی یا جماعت بتایں جو اس مقام پر کھڑی ہے، یہ محض اللہ اور رسولؐ کی نظر و کرم اور ہمارے کارکنان کی قربانیوں کا فیض ہے۔ مولانا عبدالستار سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ شاگردوں کو اپنے استادوں پر فخر ہو تا ہے مگر میں خادم حسین رضوی کا استاد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن