امین فہیم سیاست میں تحمل ،رواداری کے امین تھے ، بلاول بھٹو 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم مرحوم  اور شاہ نواز بھٹو کی سالگرہ  کے موقع پر  پیغام  میں کہا مخدوم امین فہیم مرحوم سیاست میں تحمل، رواداری اور ثابتقدمی کے امین تھے،مخدوم امین فہیم فکرِ بھٹو سے ناطہ جوڑنے کے بعد زندگی کی آخری گھڑی تک اس پر کاربند رہے،انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی، شہید شاہنواز بھٹو کی 64 ویں سالگرہ پر پیغام  میں کہا  شہید شاہنواز بھٹو عظیم والدین کے عظیم بیٹے تھے،وہ قائدِ عوام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے حقوق کی لڑائی میں عزم و جوانمردی سے کھڑے رہے،شہید شاہنواز بھٹو کی جمہوریت پسند انقلابی سوچ سے آمرانہ حکومت خوفزدہ تھی،قائدِ عوام، بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو پاکستانی عوام کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،پی پی پی قیادت اور جیالے شہید شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کے وارث اور امین ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...