حضرت امیر خسرو کاعرس، خواہشمند پاکستانی  زائرین سے 5دسمبرتک درخواستیں طلب

Nov 22, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے دہلی میں حضرت امیر خسرو  کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 05 دسمبر 2022 تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

 درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 04 مئی تا11 مئی 2023  دہلی ،  بھارت میں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں