علی امین گنڈا پور کے مقدمات خارج کرنے کی درخواست، اعتراضات دور،فریقین کو نوٹس جاری 


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے مقدمات خارج کرنے کیلئے دائر درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے جواب کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے راجہ ظہورالاسلام ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے اور مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ ہدایت کی کہ فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کرادیں، عدالت نے کیس کی مزید  سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن